اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں تیزی سے ابتر ہوتی صورت حال پر تحفظات ہیں، کوئی بھی ملک ہم سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا حامی نہیں،ہم نے ہمیشہ افغانستان سے امریکہ کے ذمہ دارانہ انخلاء کی بات کی،بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں سپائلر کا کردار ادا کیا،بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے،افغانستان کے موجودہ حالات کے باعث پاکستان میں مہاجرین کا سیلاب پاکستان آئیگا،پاکستان مزید افغان مہاجرین کی میزبانی کا متحمل نہیں ہو سکتا،امید ہے ٹرائیکا پلس سے بین الافغان ڈائیلاگ آگے بڑھے گا، عالمی برادری،او آئی سی اور اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ جمعہ کو یہاں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے پاکستان کا دورہ کیا ،انہوں نے دورہ وزیر خارجہ کی دعوت پر کیا،ملاقاتوں میں باہمی تعلقات،علاقائی مسائل، افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،عراق کا دورہ کرنے والے پاکستانی زایرین کے ویزا معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے نجف اور کربلا میں قونصل خانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو افغانستان میں تیزی سے ابتر ہوتی صورتحال پر تحفظات ہیں،2001 سے اب تک ہم نے 80 ہزار سے زائد جانوں کا نقصان اٹھایا،کوئی بھی ملک ہم سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا حامی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان پر ایمبیسڈر محمد صادق ٹرائیکا پلس ملاقات اور علاقائی اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ گئے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا،وفد نے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کیا،وفد نے کشمیری مہاجرین،سول سوسائٹی سے بھی ملاقاتیں کیں،وفد او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...