اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کابل میں ایک ایسی حکومت کے خواہاں ہیں جس پر افغانستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور عوام متفق ہوں ، نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح بکھر گئی ہے، افغانستان کی صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑتا ہے، افغان قیادت کے اثاثے اور خاندان بیرون ملک ہیں جبکہ افغان عوام غربت اور مشکلات میں مبتلا ہیں، پاکستان نے افغان پناہ گزین بچوں کو سکالر شپس دیئے، چھ ہزار کے قریب افغان بچے اس وقت پاکستان میں زیر تعلیم ہیں، یونیورسٹیوں کا جدید ٹیکنالوجی میں اہم کردار ہے، آئی ٹی اور تعلیم کی بدولت پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات پر مبنی جدید مسلم ریاست کے قیام کے لئے کوشاں ہے، صوبوں اور وفاق کو تعلیم میں جدت کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ وہ جمعہ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”پاکستان کے مستقبل میں نوجوانوں کا کردار” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا پاکستان کے تعلیمی شعبہ میں ایک اہم کردار ہے، دنیا میں ماڈرن یونیورسٹیوں نے جدید تعلیم، صنعت اور ٹیکنالوجی کو یکجا کر کے نئی معیشتوں کی بنیاد رکھی۔ اسٹین فورڈ یونیورسٹی نے امریکہ میں 500 ٹریلین ڈالر کی معیشت کھڑی کی، ایپل، گوگل، واٹس ایپ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کی بنائی گئی ایپس ہیں، یونیورسٹیوں نے ہی انہیں موقع دیا کہ وہ اپنی ٹیکنالوجی کو کمرشلائز کریں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز، نئی ٹیکنالوجیز اور کمرشلائزیشن کی تکون نے دنیا کو تبدیل کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت تعلیم اور وزارت سائنس نے پاکستان کے مستقبل کو ترقی کی جانب استوار کرنا ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...