تہران(این این آئی) امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے شخص پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تیل کی اسمگلنگ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی حکومت نے ایرانی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عاید کی ہیں جن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کو مدد فراہم کرتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ محکمے کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے ایک فرد اور کمپنیوں کے نیٹ ورک کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔بیان کے مطابق اس شخص نے قدس فورس کے سینئررہ نمائوں کے ساتھ شراکت کی اور مشرقی ایشیا میں خریداروں سمیت غیر ملکی گاہکوں کو ایرانی تیل کی ترسیل کی سہولت کے لیے کئی کمپنیوں کا استعمال کیا۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ پابندیوں کے ذریعے اسمگلنگ نیٹ ورک ایرانی پاسداران انقلاب کے سینیر عہدیدار استعمال کرتے ہیں۔ تیل کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی خطے میں “علاقائی عدم استحکام کی سرگرمیوں” کے لیے بھیجی جاتی ہے۔دفتر برائے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے ڈائریکٹر آندریا جیکی نے کہا کہ پاسداران انقلاب کو ایرانی تیل کی فروخت اہم غیرملکی ایجنٹوں پر انحصار کرتی ہے جو فیلق القدس کو اس میں ملوث ہونے کو مخفی رکھنے پر کام کرتے ہیں۔بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ پابندیوں میں امریکی دائرہ اختیار میں تمام جائیداد اور متعلقہ مفادات تک رسائی سے انکار اور پابندیوں کی فہرست میں شامل افراد شامل ہوں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...