کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور ترین مزح نگار، شاعر ، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے مسنوب اکائونٹ سے خبر دار کردیا۔انور مقصود کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں وہ اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرے نام سے کئی لوگ سیاسی رہنمائوں کے بارے میں مختلف ٹوئٹس کر رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ میرے پاس نہ لیپ ٹاپ ہے ، نہ انٹرنیٹ ہے اور نہ ہی کوئی اسمارٹ فون ہے۔انور مقصود نے اپنے ہاتھ میں پکڑا سادہ فون دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس یہ سب سے پرانا ٹیلی فون ہے، جس میں میسج بھی مشکل سے ہوتا ہے کیونکہ مجھے میسج کرنا نہیں ا?تا۔انہوں نے کہا کہ میں ان تمام بڑے لوگوں سے معافی چاہتا ہوں جنہیں میری وجہ سے تکلیف ہورہی ہے، میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے ۔اانور مقصود نے کہا کہ جو لوگ میرے نام سے منسوب جعلی اکائونٹس بنا رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ ایسا نہ کریں،میں پچھلے 50 سال سے انڈسٹری میں ہوں، میں نے کبھی کسی کے لیے غلط الفاظ استعمال نہیں کیے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...