ماحولیات پر بنی ‘لیاری گرلز کیفے’ کی دستاویزی فلم نے ایوارڈ جیت لیا

0
390

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے لیاری میں قائم سماجی ادارے ‘لیاری گرلز کیفے’ کی تربیت یافتہ لڑکیوں کی جانب سے ماحولیات پر بنائی گئی مختصر دستاویزی فلم نے پاکستان میں موجود جرمن سفارت خانے کے فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا۔’ڈان اخبار’ میں شائع رپورٹ کے مطابق جرمن سفارت خانے اور جرمن قونصلیٹ کراچی کی جانب سے کرائے گئے دستاویزی فلم فیسٹیول ‘گرین اٹ’ میں لیاری کی لڑکیوں کی جانب سے بنائی گئی مختصر دستاویزی فلم نے تیسرا بڑا ایوارڈ جیتا۔’گرین اٹ’ فلم فسٹیول کی تقریب کراچی قونصلیٹ میں منعقد ہوئی، جس میں ایوارڈ یافتہ فلموں کی ٹیم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔’گرین اٹ’ فلم فیسٹیول میں کے پہلے دو بڑے ایوارڈز گلگت بلتستان کی دستاویزی فلموں نے جیتے، جب کہ تیسرا ایوارڈ ‘لیاری گرلز کیفے’ کی تربیت یافتہ لڑکیوں کی جانب سے ماحول پر بنائی گئی دستاویزی فلم نیجیتا۔ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل ہوگلر زیگلر نے بتایا کہ فلم فیسٹیول منتظمین کو پاکستان بھر سے 52 دستاویزی فلمیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے کچھ ڈاکیومینٹریز کو سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ووٹوں سے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ایوارڈز کے لیے منتخب ہونے والی تین بہترین دستاویزی فلموں میں دو گلگت بلتستان کینوجوان فلم سازوں کی جانب سے بنائی گئی ڈاکیومینٹریز تھیں جب کہ تیسری بہترین فلم کا ایوارڈ لیاری کی لڑکیوں کی فلم نے جیتا۔لیاری کیفے گرلز نامی سماجی تنظیم کی لڑکیوں کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلم کی ہدایات سحرش ترک نے دی تھیں اور ان سمیت دیگر ٹیم ارکان کو فیسٹیول میں ایوارڈ دیا گیا۔