اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان سے لوگوں کے انخلا میں مدد کر رہا ہے،چاہتے ہیں لوگوں میں افراتفری کو قابو میں لایا جائے عوام کی تشویش کو ختم کیا جائے اور امن و عامہ کے صورتحال بہتر ہو،افغانستان میں کوئی فوجی حل نہیں، مناسب راستہ سیاسی حل ہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری خواہش تھی کہ افغانستان میں مختلف اقوام رہتی ہیں، کوشش تھی کہ ان سب سے اپنی مشاورت جاری رکھیں، آج ان میں سے اکثریت کے ساتھ نشست میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع ملا۔انہوںنے کہاکہ یہ نشست بروقت تھی کیونکہ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اس صورتحال میں درپیش چیلنجز پر بحث کریگی۔انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے، کابل میں ڈنمارک کے سفارتخانے کے عملے اور دیگر 380 افراد کے افغانستان سے انخلا کی تشویش تھی اور ان تمام کو پاکستان لایا جاچکا ہے اور جلد انہیں ڈنمارک روانہ کردیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان جلد مزید پروازیں بھیج کر وہاں سے محفوظ انخلا کا مطالبہ کرنے والے میڈیا، بین الاقوامی این جی اوز اور تنظیموں کو سہولت فراہم کریگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورتحال سے لاتعلق نہ ہو اور مشغولیت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اس کے علاوہ وہاں لوگوں میں افراتفری کو قابو میں لایا جائے عوام کی تشویش کو ختم کیا جائے اور امن و عامہ کے صورتحال بہتر ہو۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ افغانستان میں کوئی فوجی حل نہیں، مناسب راستہ سیاسی حل ہی ہے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...