کنگسٹن (این این آئی) پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔قومی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، ویسٹ انڈیز کو 168 رنز کا ہدف ملا جو اس نے آخری وکٹ پر پورا کرلیا۔تفصیلات کے مطابق دو میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔چوتھے روز پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فہیم اشرف نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔پاکستانی ٹیم چوتھے روز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مجموعی اسکور میں 8 رنز کے اضافے کے بعد فہیم اشرف آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی کیچ دے بیٹھے اور پھر کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم نہ سکا۔ قومی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا۔بابراعظم 55 رنز ، عابد علی 34 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بھی وکٹیں گاہے بگاہے گرتی رہیں،16 کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔151 کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کے 9 بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس موقع پر میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 17 رنز اور پاکستان کو صرف ایک وکٹ درکار تھی تاہم کریز پر موجود کیمار روچ اور جیڈن سیلز نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور وکٹ گرنے نہ دی اور یوں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔دوسری اننگز میں پاکستانی بولرز میں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے عمدہ پرفارمنس دکھائی، شاہین 4 اور حسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم اہم موقع پر ان میں سے کوئی بھی وکٹ نہ لے سکا۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے 253 رنز بنائے تھے اور اسے 36 رنز کی سبقت حاصل تھی۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 20 اگست سے کنگسٹن میں ہی کھیلا جائے گا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...