کابل میں پاکستانی سفارتخانہ قونصلر خدمات میں سہولت کاری میں توسیع پر کام کر رہا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

0
318

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ہافغانستان میں موجود پاکستانیوں کے لیے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ نے قونصلر خدمات میں سہولت کاری میں توسیع پر کام کر رہی ہے۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ڈپلومیٹک کور کو افغانستان سے انخلاء پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان غیر ملکیوں میں عالمی برادری بشمول سفارت کار، اہلکاروں، عالمی تنظیموں کے نمائندے،عالمی غیر سرکاری تنظیمیں میڈیا و دیگر شامل تھے،ڈپلومیٹک کور کو بتایا گیا کہ انخلا و دیگر جگہوں پر منتقلی کے حوالے سے وزارت خارجہ کو درخواستیں فراہم کی جا سکتی ہیں, ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ان درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد پراسیس کیا جائیگا۔ ترجمان نے کہاکہ افغانستان میں موجود پاکستانیوں کیلئے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ قونصلر خدمات میں سہولت کاری میں توسیع پر کام کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ فاسٹ ٹریک ہر ویزوں کے اجراء کر رہا ہے،موجودہ صورتحال میں پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر آن ارائیول ویزوں کے اجراء کے انتظامات کیے گیے ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ وزارت داخلہ میں ایک چوبیس گھنٹے متحرک بین الوزراتی سہولت کاری مرکز قائم کیا گیا ہے تاکہ یہ مرکز ویزا اور اندرون ملک آمد کے معاملات میں مدد کر سکے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ انخلا کے حوالے سے مندرجہ زیریں نمبرز ڈپلومیٹک کور کو فرایم کر دئیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کے افغانستان سے ہموار اور تیز انخلاء کے لیے ہرممکن امداد جاری رکھے گا۔