750 افغان فوجی ازبکستان پہنچے ہیں،پراسیکیوٹر جنرل

0
204

تاشقند(این این آئی)ازبکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 750 افغان فوجی اہلکار ان کے ملک پہنچ گئے،ان میں سے تقریبا 600 افغان فوجی طیارے پر سوار تھے، جبکہ مزید 158 فوجی اتوار کو سرحد پار کر کے ان کے ملک میں داخل ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ازبک حکام نے کہا کہ انھوں نے جنوبی شہر ترمیز میں 46 فوجی طیاروں کو لینڈ کرنے پر مجبور کیا۔ازبک پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق ایک افغان طیارہ اور ازبک لڑاکا طیارہ جو ساتھ ساتھ جا رہے تھے آپس میں ٹکرا گئے تاہم دونوں پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک افغان بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ایک ازبک فارم میں اترا ہوا ہے، جس میں تقریبا افغان فضائیہ کے دس اہلکار سوار ہیں۔