سب کے جان ومال کاتحفظ کیاجائے،سعودی عرب کاطالبان کے نام پیغام

0
228

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے طالبان اور تمام افغان جماعتوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں عوام کے جان ومال کا تحفظ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے طالبان کے افغان دارالحکومت کابل میں داخلے اور کنٹرول کے ایک روز بعد ٹویٹرپر پہلا بیان جاری کیا اور کہا کہ سعودی عرب افغان عوام کے کسی بیرونی مداخلت کے بغیر انتخاب کے ساتھ کھڑا ہے۔بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں صورت حال جلد ہی مستحکم ہوجائے گی۔