کابل(این این آئی)امریکی ٹی وی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود ایک سینئر خاتون صحافی کلریسا وارڈ کی ویڈیو نشر کی ہے جس میں اسے طالبان کے خوف سے با حجاب دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو میں افغان دارالحکومت میں آنے والے طالبان کے سامنے خواتین کو حجاب میں دکھایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نامہ نگار نے کہا کہ طالبان جنگجو امریکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہت دوستانہ رویہ رکھتے ہیں حالانکہ ان کی طرف سے امریکا مردہ باد کا نعرہ بھی عام ہے۔خیال رہے کہ اتوار کو طالبان نے برق رفتاری سے افغانستان کو فتح کرتے ہوئے پورے ملک پر قبضہ کرلیا تھا اور وہ کابل میں داخل ہوگئے تھے۔ افغان طالبان اسلامی تعلیمات کی سخت تشریع کے قائل اور امریکا کے سخت مخالف سمجھے جاتے ہیں۔