کابل(این این آئی)افغانستان سے فرار ہونے والے افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان نے تلواروں اور بندوق سے اپنا فیصلہ منوالیا، طالبان نیانہیں کابل چھوڑنے پر مجبور کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کابل پر حملہ کرنے آئے تھے، خوں ریزی سے بچنے کے لیے انہوں نے افغانستان چھوڑا۔افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اشرف غنی افغان عوام کو اس صورتحال میں چھوڑکر چلے گئے، اللہ ان سے پوچھے گا۔افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی نے کہا کہ اشرف غنی نے ہمارے ہاتھ پیٹھ پرباندھ کروطن بیچ دیا۔اب تک اشرف غنی کے بارے میں کسی کو علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، کیونکہ اس سے قبل ان سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ طیارے میں تاجکستان گئے ہیں۔تاجک حکام کی جانب سے ان کی موجودگی کی تردید کی گئی تو بعد ازاں یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ اشرف غنی اومان چلے گئے ہیں جہاں سے وہ امریکا جائیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...