ترکی میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 77ہو گئیں

0
288

انقرہ (این این آئی)ترک حکام نے کہاہے کہ بحیرہ اسود کے علاقے میں موسلا دھار بارشوں کے بعد شدید سیلابوں سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ستتر تک پہنچ گئی ہے۔ ریسکیو حکام چالیس لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مرنے والوں کی تلاش مختلف مقامات پر منہدم ہونے والے گھروں کے ملبے کو ہٹا کر کی جا رہی ہے۔ شدید سیلابی ریلوں نے کم از کم تیس دیہات میں تباہی پھیلا دی تھی۔ ان دیہاتوں میں ابھی تک بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ہے۔ قبل ازیں شمالی ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔