محرم الحرام میں من و امان کی صورت حال کا مسلسل جائیزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم

0
266

اسلام آباد(این این آئی)محرم الحرام میں من و امان کی صورت حال کا مسلسل جائیزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی خصوصی اجلاس کی صدارت ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت وفاقی سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ ہوا ۔اجلاس میں عاشورپرامن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کی گئی ۔اجلاس کے دوران امن و امان کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا۔ وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ امن امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عاشور کے دوران موبائل فون سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے،عوام کے جان مال کا خیال رکھا جائے؛ سکیورٹی اقدامات سے عوام کو تنگی ناں ہونے دی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبوں کوامن وامان کیلئے تمام تکنیکی اور دیگرسپورٹ یقینی بنائے گی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی اقدامات لئے ہیں۔