اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان کی صورتِ حال کے حوالے سے کہا ہے کہ ہماری ہر قسم کے حالات کی تیاری ہے، اس سے متعلق زیادہ کھل کر بات نہیں کر سکتا،چمن اور طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ ہو رہی ہے،ابھی سرحد پر مہاجرین سے متعلق کوئی صورتِ حال نہیں،کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے لوگ نورستان کی پہاڑیوں اور نگار کے علاقے میں ہیں، طالبان پر واضح کیا ہے ہم کوئی مداخلت کریں گے نہ افغانستان سے مداخلت ہو گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چمن اور طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ابھی سرحد پر مہاجرین سے متعلق کوئی صورتِ حال نہیں، ہماری طرف وہ لوگ آتے تھے جن کو شمالی اتحاد اور دیگر قوتوں سے تکلیف تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ وزارتِ داخلہ میں 24 گھنٹے ویزے جاری ہو رہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے لوگ نورستان کی پہاڑیوں اور نگار کے علاقے میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش سے متعلق طالبان سے رابطے میں ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ طالبان سے واضح طور پر کہا ہے کہ نہ ہم کوئی مداخلت کریں گے نہ افغانستان سے مداخلت ہو گی۔،وفاقی وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ افغان بارڈر پر 98 فیصد فینسنگ ہوئی ہے، سیکیورٹی فورسز موجود ہیں، اب تک کی تمام صورتِ حال اطمینان بخش ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز طورخم بارڈر سے کچھ پاکستانی وطن واپس آئے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ کوشش ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو ہمارے خلاف افغان سر زمین استعمال نہ کرنے دیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ (آج) بدھ کی صبح پریس کانفرنس میں بارڈر ویزے سے متعلق صورتِ حال سے قوم کو آگاہ کروں گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...