اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کے سلسلے میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کو ڈیمو دیا گیا، اس موقع پر میڈیا پر کوریج کے لیے پابندی عائد کی گئی۔الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ تاریخی دن ہے، ہمارا الیکشن کو شفاف بنانے کا وعدہ تھا، جس کے لیے ہم نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنی سرپرستی میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار کروائی، ہم نے الیکشن کمیشن کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مشین بنائی۔شبلی فراز نے بتایا کہ پرانے طریقہ کار کے مطابق ہمیں وہ نتائج حاصل نہیں ہوئے جو شفاف ہوں، امید ہے کہ الیکشن کمیشن نئی ٹیکنالوجی کی طرف رجوع کرے گا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال میں آسان ہو گی، اس مشین کا تعلق انٹرنیٹ اور وائی فائی سے نہیں ہے۔وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے حزبِ اختلاف کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے کہوں گا وہ آئیں اور مشین کا معائنہ کریں، تمام سیاسی جماعتیں اسٹیک ہولڈرز ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت مشین کی لاگت کی بات نہیں ہو رہی کیونکہ ہم نے اسے پروٹو ٹائپ بنایا ہے، منفی سوچ رکھنے والے کبھی کوئی مثبت بات نہیں کریں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہم ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے، تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان اس ضمن میں جو فیصلہ کرے گا وہ ہم من و عن قبول کریں گے۔وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں کچھ بھی خفیہ نہیں ہے، تمام پارٹیاں اپنے ٹیکنیکل ایکسپرٹ بھیجیں اور الیکٹرونک مشین کو پرکھیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...