مظفر آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28ویں صدر منتخب ہوگئے ، پی ٹی آئی امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کو 34 ووٹ ملے۔منگل کو آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی ، تمام موجود 51 اراکین اسمبلی نے ووٹ پول کئے ، صرف ایک رکن شاہ غلام قادرایوان میں موجودنہیں تھے پی ٹی آئی امیدواربیرسٹر سلطان محمود کو34 ووٹ ملے جبکہ متحدہ اپوزیشن کیامیدوار میاں عبدالوحید نیووٹ 16حاصل کئے اور اس طرح بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28ویں صدر منتخب ہوگئے،خیال رہے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی آئینی مدت 24اگست کوختم ہوگی ، صدر کے انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے آراوکے فرائض سرانجام دیئے ، 13ویں آئینی ترمیم کے بعدصدر کے انتخاب میں اراکین کشمیر کونسل ووٹ نہیں دے سکتے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...