افغانستان میں جامع حکومت قائم کی جائے،سینئر طالبان رہنماء عامر متقی

0
375

کابل(این این آئی)طالبان قیادت کے سینئر رہنما عامر خان متقی نے افغان سیاستدانوں سے ملاقات میں جامع حکومت کے قیام پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عامر خان متقی نے کہاکہ افغانستان میں جامع حکومت کے لیے مقامی سیاستدانوں اور عالمی نمائندوں سے بات چیت کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے۔افغان ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں طالبان قیادت کے سینئر مذاکرات کار عامر خان متقی نے یہ بات کہی ۔افغان میڈیا کے مطابق عامر خان متقی نے افغان سیاستدانوں سے ملاقات میں جامع حکومت کے قیام پر زور دیا ۔افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر خان متقی نے افغان سیاستدانوں حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے پیر کو ملاقات کی تھی۔