فیس بک نے افغانستان کے بھگوڑے صدراشرف غنی کا اکائونٹ معطل کردیا

0
325

کابل(این این آئی)دنیا بھر میں مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے اشرف غنی کا اکائونٹ معطل کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جارہا ہے کہ اشرف غنی کے چیف آفیسر ڈاکٹر فضل کا بھی فیس بک پر اکائونٹ معطل کردیا گیا ہے۔اشرف غنی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے ہی طالبان کے کابل پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک چھوڑنے کی وجہ بتائی تھی، اشرف غنی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے خوں ریزی سے بچنے کے لیے افغانستان چھوڑا۔یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کی خبریں آنے کے بعد صدر اشرف غنی کابل سے چلے گئے تھے، افغان میڈیا نے صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کی تھی۔افغان صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کے سبب اشرف غنی کی نقل و حرکت کا کچھ نہیں بتاسکتے۔اس سے قبل فیس بک نے طالبان کے واٹس ایپ اکاونٹس بلاک کر دیئے تھے۔ لوٹ مار اور تشدد کی شکایات کے لیے بنائی گئی طالبان کی واٹس ایپ ہاٹ لائن بھی بند کردی گئی۔ترجمان فیس بک نے کہا کہ امریکی قوانین کے تحت طالبان تنظیم پر پابندی ہے، کمپنی کو پابندیوں کی امریکی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ترجمان طالبان نے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے دعویدار بندش کا جواب دیں۔