ممبئی (این این آئی)گزشتہ چند روز سے خبریں تھیں کہ بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان ملیالم سپرہٹ فلم عشق کے ہندی ری میک میں اپنے ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنید خان نے فلم کے ہندی ری میک کے لیے آڈیشن تو دیا تھا لیکن وہ رول حاصل نہیں کرسکے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ افواہوں کے برعکس عامر خان کے بیٹے جنید خان ملیالم فلم عشق کے ہندی ری میک سے اپنا فلم ڈیبیو نہیں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ عامر خان کے بیٹے نے فلم میں کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا لیکن وہ منتخب نہیں ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ جنید خان اپنے طور پر بہت سے ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور فلموں کے لیے متعدد آڈیشنز دے رہے ہیں لیکن انہیں اب تک کسی فلم میں کوئی رول نہیں ملا۔جنید خان گزشتہ 3 برس سے تھیٹر کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...