کابل (این این آئی)طالبان نے کہاہے کہ غیر ملکیوں کے انخلا میں غیر ملکی افواج کی مدد کے وعدے کی پاسداری کر رہے ہیں، غیر ملکیوں کے ساتھ افغانوں کو بھی ملک چھوڑنے کے لیے محفوظ راستہ دے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں طالبان ترجمان نے کہاکہ افغانوں، غیر ملکیوں اور طالبان کے کسی بھی جسمانی اور لفظی تصادم کو روک رہے ہیں۔ سفری دستاویزات کے حامل افراد کو کابل ایئرپورٹ جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں۔