طالبان مخالف قوتیں کابل کے شمالی علاقے میں زور پکڑ رہی ہیں، روسی وزیرخارجہ

0
154

ماسکو (این این آئی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ طالبان مخالف قوتیں کابل کے شمالی علاقے میں زور پکڑ رہی ہیں، طالبان کا پورے افغانستان پر کنٹرول نہیں ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاروف نے کہا کہ پنچ شیر وادی میں طالبان مخالف قوتوں کے جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ طالبان مخالف قوتوں کو امر اللہ صالح اور احمد مسعود کی حمایت حاصل ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں جامع اور مشترکہ حکومت کے لیے فریقین مذاکرات کریں۔