عالمی برادری افغانستان پر دبا ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے، چین

0
215

بیجنگ (این این آئی)چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان پر دبا ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال غیر مستحکم اور غیر یقینی ہے، عالمی برادری کی مدد اور حمایت افغانستان میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔