واشنگٹن (این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ مجھے اشرف غنی پر کبھی اعتماد نہیں تھا، میں کھل کر کہہ چکا ہوں کہ اشرف غنی فریبی اور دھوکے باز ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اشرف غنی اپنا تمام وقت امریکی سینیٹرز کی مہمان نوازی میں گزارتے رہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سینیٹرز اشرف غنی کی جیب میں تھے اور یہ ایک بڑا مسئلہ تھا۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ شک ہے اشرف غنی افغانستان سے نکلتے وقت اپنے ساتھ کیش لیکر گئے ہیں، میریشک کی وجہ اشرف غنی کا لائف اسٹائل اور ان کی رہائش گاہیں ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات میں ملا عبدالغنی برادر کو بتادیا تھا امریکی انخلا مشروط ہوگا، ملا برادر کو کہا تھا امریکی یا اتحادی پر حملہ ہوا تو طالبان رہنما کے گاوں پر بمباری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا جائے۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...