اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظرہے،افغانستان سے پر امن انخلاء کے حامی ہیں،پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے،کابل میں تعینات ہمارے سفیر کے بھی مختلف شخصیات کے ساتھ روابط ہو رہے ہیں، ہمیں احساس ہے کچھ امن مخالف قوتیں ”اسپائیلرز”کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے۔ جمعہ کوافغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظرہے،سب افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا،سب چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران سب مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو ـجو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان سے پر امن انخلاء کے حامی ہیں،پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے، کابل میں تعینات ہمارے سفیر کے بھی مختلف شخصیات کے ساتھ روابط ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان آئے ہوئے، افغان وفد کی میرے ساتھ اور وزیراعظم عمران خان صاحب کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال ہوا ہے،سب امن کے خواہاں ہیں۔
مقبول خبریں
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...