اشرف غنی کے امریکا میں مقیم بیٹے کا افغان سیاسی صورتحال پر تبصرے سے انکار

0
211

کابل(این این آئی)جلاوطن اور مفرور سابق افغان صدر اشرف غنی کے بیٹے طارق غنی نے اپنے والد کی حکومت کے خاتمے اور کابل پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے کسی بھی تبصرے سے انکار کیا ہے۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ایک اعلی طبقے کے رہائشی علاقے میں رہائش پذیر 39 سالہ طارق غنی معاشیات کے پروفیسر ہیں اور ایک مہنگے ٹاون ہاوس میں اپنی پارٹنر الزبتھ پیئرسن کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں۔طارق غنی امریکا میں پیدا ہوئے اور یہیں پلے بڑھے ہیں انکی والدہ رولا کا تعلق لبنان سے ہے جبکہ انکی بڑی بہن 43 سالہ مریم غنی نیویارک میں مقیم ہیں۔