القاعدہ کا افغانستان میں وجود نہیں اور ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں،طالبان

0
356

کابل(این این آئی)طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ القاعدہ کا افغانستان میں کوئی وجود نہیں ہے اور طالبان کا ان کی تحریک کا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ القاعدہ افغانستان میں موجود نہیںہے اور ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی تحریک کے کابل پر قبضہ کرنے کے بعد سے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت جاری ہے۔