لاہور( این این آئی)صوبائی دارلحکومت لاہور میں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے مسافر خاتون اوراس کی بیٹی کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہاڑی کی رہائشی خاتون اور اس کی بیٹی ٹھوکر نیاز بیگ پر گاڑی سے اتری اور صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ بک کروایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اس کی بیٹی کو گھما پھرا کرایل ڈی اے ایوینیولے گیا۔پولیس نے بتایا کہ رات کی تاریکی میں زیادتی کی گئی ، تحقیقاتی ٹیمیں موقع سے شواہدجمع کر رہی ہیں اور خاتون کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ماں اوربیٹی کامیڈیکل کرالیاگیا ہے اور شواہد بھی اکٹھے کرکے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ،ملزمان کے قریب پہنچ گئے ہیں اور جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔دوسری جانب ایل ڈی ایایونیومیں مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تھانہ چوہنگ میں وہاڑی کی رہائشی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ رکشہ ڈرائیورکیخلاف درج کیاگیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ خاتون 15سالہ بیٹی کے ہمراہ وہاڑی سے لاہورآئی تھی اور وہ رکشہ نمبرایل ای یو4882 میں بہن کے گھرصدربازارجارہی تھی۔مقدمے میں کہا گیا کہ رکشہ ڈرائیورصدربازارجانے کی بجائے ماں بیٹی کوایل ڈی ایایونیولے گیا، رکشہ ڈرائیور اوراس کے ساتھی نے ماں بیٹی سے باری باری زیادتی کی تاہم شور مچانے پر دونوں رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، دونوں افراد خاتون کا موبائل اور5ہزار روپے بھی لے گئے۔وزیراعلی پنجاب نے بھی تھانہ چوہنگ کی حدودمیں ماں بیٹی سے مبینہ زیادتی کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی گرفتاری کاحکم دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملزمان کو48 گھنٹے میں قانون کی گرفت میں لایا جائے جبکہ آئی جی پنجاب نے بھی ملزمان کوجلدگرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خواتین کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پریقینی بنائی جائے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...