اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی سے سبکدوش ہونے والے ترجمان وزارت خارجہ ،آسٹریلیا میں پاکستان کے نامزد سفیر زاہد حفیظ چوہدری نے ملاقات کی اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں آسٹریلیا کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں، پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص زراعت ، تجارت ، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے کاروبار دوست پالیسیاں اپنائیں ، اپنی توجہ جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامکس پر منتقل کی ، نامزد ہائی کمشنر آسٹریلیا میں پاکستانی شہریوں کی سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے کام کریں ، ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا میں پاکستانی طلباء کی قابل ذکر تعداد موجود ، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی اور کہاکہ نامزد سفیر پاکستان آسٹریلیا تعاون مزید مضبوط اور متنوع بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مقبول خبریں
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...
فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش
ممبئی (این این آئی)فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش ہیں، اس اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جینیلیا...