اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے صحافیوں کو حراساں کرنے سے متعلق ازخودنوٹس پر دو رکنی بنچ کے حکمنامے پر عملدرآمد روک دیا جبکہ عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بار اور معاونت کیلئے صدر سپریم کورٹ بار کو بھی نوٹس جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس جمال خان مندو خیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جمعہ کو صحافیوں پر مبینہ حملوں اور مقدمات کے خلاف درخواست پر از خود نوٹس لیا تھا اور کیس کو اسی بنچ کے سامنے 26 اگست کو فکس کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے پیر کو اس ازخودنوٹس کا جائزہ لیتے ہوئے اہم سوال اٹھا دیا کہ ازخودنوٹس کا اختیار کس انداز میں استعمال ہوسکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بار اور معاونت کیلئے صدر سپریم کورٹ بار کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف اس نکتے کا جائزہ لینگے کہ کیا ازخودنوٹس اس انداز میں ہو سکتا ہے اور صحافیوں کے مسائل کا اس کارروائی میں جائزہ نہیں لینگے، دو رکنی بنچ نے صحافیوں کی درخواست پر ازخودنوٹس لیا تھا، درحقیقت بنچ زیرالتواء مقدمہ میں کسی نقطے پر ازخودنوٹس لے سکتا ہے تاہم موجودہ صورتحال میں کوئی مقدمہ زیر التواء نہیں تھا، بنچز عمومی طور پر چیف جسٹس کو ازخودنوٹس کی سفارش کرتے ہیں، کیونکہ بنچ تشکیل دینا چیف جسٹس کا اختیار ہے تاہم دو رکنی بنچ نے براہ راست درخواست وصول کرکے نوٹس لیا اور 26 اگست کو سماعت مقرر کرنے کا حکم دیا، حالانکہ موجودہ ہفتے میں حکم دینے والا بنچ دستیاب ہی نہیں، اگر خصوصی بنچ تشکیل دینا ہو تو چیف جسٹس دیتے ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ صحافیوں کی درخواست پر شفاف انداز میں کارروائی چاہتے ہیں، ایسی کارروائی نہیں چاہتے جو کسی فریق کیلئے سرپرائز ہو، عدالت سوموٹو اور مکمل انصاف کا اختیار سسٹم کے تحت استعمال کرتی ہے، ماضی میں بھی کچھ مقدمات پر معمول سے ہٹ کر ازخودنوٹس ہوئے، دو رکنی بنچ نے وفاقی اداروں اور سرکاری وکلاء کو نوٹس جاری کئے تھے۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ صحافیوں کا کیس حساس ہے خوشی ہوئی کہ انہوں نے رجوع کیا، اس بات پر افسوس ہے کہ صحافیوں نے عدلیہ پر بطور ادارہ بھروسہ نہیں کیا، رجسٹرار آفس نے قائم مقام چیف جسٹس کو معاملے سے تحریری طور پر آگاہ کیا کرتے ہوئے کہا جو انداز اختیار ہوا وہ عدالتی طریقہ کار کے مطابق نہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...