عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں کو مسترد کرتے ہیں ، مریم اور نگزیب

0
173

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں کو مسترد کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں غیر آئینی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین الیکشن چوری کرنے کا نیا منصوبہ ہے اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی اْس دھوکے کو چھپانے کا بندوبست ہے ،الیکشن چور وزیراعظم کی الیکشن اصلاحات اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کالا شاہ قانون ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن ریفارمز کا غیر آئینی قانون پارلیمان میں بلڈوز کروایا اور اب میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کالے قانون کو پاس کرانے کی تیاری ہے،عمران صاحب میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی لانے سے آپ کی نالائقی ، نااہلی اور کرپشن نہیں چھپے گی۔ انہوںنے کہاکہ عوام کا ووٹ دینے کا حق چھیننے دیں گے اور نہ ہی اظہار کی آئینی آزادی سلب کرنے دیں گے ،مغرب کی مثالیں دینے والا آئینی حقوق، جمہوریت اور شہری آزادیوں کے معاملے میں بدترین آمرنکلا ،عمران صاحب چاہتے ہیں کہ ان کی سرپرستی میں کرپشن جاری رہے اور کوئی نہ بولے ،عمران صاحب چاہتے ہیں کہ آٹا،چینی، دوائی، گیس، بجلی کے نام پر قوم کو لوٹتے رہیں اور کوئی نہ بولے ۔ انہوںنے کہاکہ چور کرپٹ اور جھوٹا ٹولہ چاہتا ہے کہ کشمیر فروشوں سے کوئی سوال نہ کرے ،عمران خان مافیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی چاہتی ہے کہ اْن کو کوئی بے نقاب نہ کرے ،عمران صاحب چاہتے ہیں کہ وہ ملک کی معیشت کو قتل کریں، بے روزگاری کا عذاب لائیں اور کوئی نہ بولے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب چاہتے ہیں کہ وہ ملک اور عوام کے مفادات کو اپنی کرپشن نالائقی کی بھٹی میں پھینکیں اور کوئی تنقید نہ کرے،عمران صاحب سچ بولنے والوں کو آپ ختم نہیں کرسکتے اور نہ ان کی زبانوں کو غلام بنا سکتے ہیں