نیویارک(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے یمن کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ساڑھے66 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔یمن کے لیے فنڈ کے علاقائی نمائندے نے کہا ہے کہ اس رقم سے جنگ زدہ ملک میں شدید معاشی اور انسانی بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ رقم آئی ایم ایف کے خصوصی ڈرائنگ رائٹس کے 650 ارب ڈالر کے مختص فنڈ میں سے دی جائے گی،اس فنڈ کے ایکسچینج یونٹ کو ڈالر، یورو، ین، سٹرلنگ اور یوآن کرنسیوں کی معاونت حاصل ہے،اس میں ریاستیں اپنے موجودہ کوٹاشیئر ہولڈنگ کے تناسب سے رقوم حاصل کرسکتی ہیں۔آئی ایم ایف کے علاقائی نمائندے غازی شبیکات نے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی آر سے مختص سے رقوم سے یمن کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 70 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوگا۔اس سے بحران سے نمٹنے میں انتہائی ضروری مدد ملے گی اور یمنی آبادی کی خوراک ، ادویہ اور طب کی فوری ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔یمن میں گذشتہ چھے سال سے جاری جنگ کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرقریباختم ہو چکے ہیں۔یمن خوراک سمیت بہت سی ضروری اشیا درآمد کرتا ہے اور قریبا 80 فی صد یمنی آبادی کا بیرونی امداد پرانحصار ہے۔یمن اس وقت جنوب میں قائم بین الاقوامی طور پرتسلیم شدہ حکومت اور دارالحکومت صنعا پر قابض ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے درمیان منقسم ہے۔حوثیوں نے ستمبر2014 میں صدرعبد ربہ منصورہادی کی حکومت کو دارالحکومت سے بے دخل کر دیا تھا اور تب سے ان کا ملک کے شمالی صوبوں اور اہم شہری مراکزپر قبضہ برقرارہے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...