امریکا نے افغانوں کو نقل مکانی پر اکسایا، ذبیح للہ مجاہد

0
262

کابل(این این آئی)افغان ثقافتی کمیشن کے سربراہ ذبیح للہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانوں کو نقل مکانی پر اکسایا مگر اب انہیں وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے۔اگلی حکومت کو ہر سطح پر لوگوں کی ضرورت ہوگی، کان کنی، ٹاپی گیس پائپ لائن اور دیگر منصوبوں پر کام ہوگا،میڈیارپورٹس کے مطابق ذبیح للہ مجاہد نے کابل لویہ جرگہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے افغانوں کو کابل ایئرپورٹ اور قطر میں کوئی سہولت نہیں دی، ہم افغانوں کی جان و مال کی حفاظت کی بار بار یقین دہانی کرا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان آمرانہ حکومتی نظام نہیں چاہتے، سرکاری اہلکاروں کو نوکریاں کھونے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اگلی حکومت کو ہر سطح پر لوگوں کی ضرورت ہوگی، کان کنی، ٹاپی گیس پائپ لائن اور دیگر منصوبوں پر کام ہوگا۔