طالبان کا خواتین سے سلوک ایک بنیادی سرخ لکیر ہونا چاہیے، اقوام متحدہ

0
224

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سربراہ مشیل بیچیلیٹ نے کہا ہے کہ طالبان کا خواتین سے سلوک ایک بنیادی سرخ لکیر ہونا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشیل بیچیلیٹ نے انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ طالبان کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کی مصدقہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔