واشنگٹن(این این آئی) امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر اخوند سے کابل میں ملاقات کی ہے ۔امریکی اخبا ر کے م طابق امریکی صدر جو بائیڈن حکومت کے کسی اعلی عہدیدار اور طالبان کی قیادت کے درمیان ہونے والی اس مبینہ ملاقات میں افغانستان سے امریکی انخلا کی ڈیڈ لائن سے متعلق بات چیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکا کی مرکزی اٹنلیجنس ایجنسی نے طالبان قیادت سے اعلی امریکی عہدیدار کی ملاقات پر تبصرے سے گریز کیا ۔طالبان کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ ملا برادر ہفتے کے روز طالبان اور دوسرے سیاستدانوں کے ساتھ افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق مذاکرات کے لیے کابل پہنچے تھے۔سی آئی اے سربراہ کے ساتھ طالبان قیادت کی ملاقات سے متعلق خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن کو افغانستان سے امریکیوں کے اںخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق بین الاقوامی اتحادیوں سمیت کئی اطراف سے دبا کا سامنہ ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...