تہران(این این آئی)ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے لبنان تیل لے جانے والے آئل بحری جہاز پر اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران اس حملے کا جواب دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے بین الاقوامی امور علی ولایتی نے اسرائیل کو دھمکی دی کہ اگر اسرائیل نے اس کے جہاز پر حملہ کی تو ایران اس کا سخت جواب دے گا۔علی ولایتی نے کہا کہ اگر ایندھن لے جانے والے ہمارے بحری جہاز کو اسرائیل نے نشانہ بنایا تو ہم صہیونی ریاست کو اس کا غیر مسبوق جواب دیں گے تاہم انہوں نے اس دھمکی کی مزید تفصیل بیان نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایندھن سے لدے جہاز کو روکنے کی دھمکیاں افسوسناک ہیں۔ لبنان کو ایران سے ایندھن کی فراہمی ایک مثبت قدم ہے اور ہم یہ جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...