لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریما نے کہاہے کہ میںنے جس دور میں کام کیا وہ فلم انڈسٹری کا سنہرا دورتھا،اس دورمیں فلم انڈسٹری کو فنکاروں کی ایک بڑی کھیپ میسر تھی اور مسلسل فلمیںبن رہی تھیں،افضل خان نے صاحبہ کو حاصل کرنے کی خواہش کو اپنی سچی لگن ،محبت ،محنت او رنیک نیتی سے پورا کیا ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری تمام فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں ، اس میں میری محنت کے ساتھ ساتھ سینئرز کی رہنمائی کابڑا ہاتھ ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے دورمیںپروفیشنل ازم تھااور ہر فنکار اپنے کام کے ساتھ مکمل انصاف کرتا تھا۔ اس کی بڑی مثال افضل خان (ریمبو)ہے جس نے انتھک محنت کرکے اپنا مقام بنایا ،میں نے اس شخص کو دیکھا ہے جو سارادن فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہتا تھا اورپانچ بجے خود گاڑی ڈرائیو کر کے راولپنڈی جاتااوروہاں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد واپس آ کر صبح دس بجے سیٹ پر موجود ہوتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ افضل خان نے صاحبہ کو حاصل کرنے کی خواہش کو سچی لگن ،محبت ،محنت او رنیک نیتی سے پورا کیا اور آج یہ جوڑا خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہے ۔
مقبول خبریں
ٹرمپ کا دورہ دونوں ممالک کی مضبوط اقتصادی شراکت داری کوظاہر کرتا ہے ،...
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا دورہ سعودیہ دونوں ممالک کی اقتصادی...
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...