نئی دلی(این این آئی)بھارت میں کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میںمہلک کورونا وبا مسلسل تیزی سے پھیلنے پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت صرف ملک کی جائیداد فروخت کرنے میں مصروف ہے اور اسے لوگوں کو کورونا سے بچانے کی کوئی پرواہ نہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نیایک ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ملک کا سب کچھ فروخت کر رہی ہے اور اس کی توجہ پیسہ کمانے پر ہے، اس لئے لوگوں کو خود مہلک وبا سے بچنے کی فکر کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں اور وبا کی آئندہ لہر کوروکنے کیلئے ویکسی نیشن پروگرام میںتیزی لاناہوگی۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا خیال خودرکھیں کیونکہ مودی حکومت سرکاری املاک بیچنے میں مصروف ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور 44ہزار658نئے کیسزرپورٹ ہو ئے ہیں جبکہ اس دوران 496ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کرتین کروڑ26لاکھ 3ہزار 188تک پہنچ گئی ہے جبکہ بڑھ کر چارلاکھ 36ہزار861تک پہنچ گئی ہے ۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں کورونا وبا پھیلنے کی شرح سب سے زیادہ ہے اور وہاں گزشتہ روز 30ہزارسے زائدنئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...