نئی دلی(این این آئی)بھارت میںزیادتی کا نشانہ بننے والی ایک 24سالہ خاتون کی خودسوزی نے ایک بار پھر ملک میں خواتین کے ساتھ روا رکھے جانیوالے وحشیانہ سلوک کواجاگر کیا ہے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ بھارتی خاتون نے یک رکن پارلیمنٹ کے ایما پرپولیس اور عدلیہ کی طرف سے مبینہ طورپر ہراساں کئے جانے کے بعد خود کو آگ لگا کر خودسوزی کرلی تھی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون اور اسکے ایک مرد ساتھی نے درالحکومت نئی دلی میں بھارتی سپریم کورٹ کے باہرسولہ اگست کو خود پرتیل چھڑک کر آگ لگالی تھی جسے فیس بک لائیو کے ذریعے براہ راست نشرکیاگیا تھا۔ انہیں ہسپتال لے جایاگیاجہاںخودسوزی کرنے والا مرد ہفتہ کے روز جبکہ خاتون منگل کی شام کو دم توڑ گئے ۔ خاتون نے بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اتل رائے پر وارانسی شہر میں اپنے گھر پر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا تھا اور مئی 2019میں اس نے ایم پی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔مذکورہ رکن پارلیمنٹ کو ایک ماہ بعد گرفتار کیاگیا تھا اور وہ گزشتہ دوبرس سے جیل میں تھا۔ ایم پی کے بھائی نے گزشتہ سال نومبر میں خاتون پر جعل سازی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کوایک شکایت درج کرائی تھی ۔ رواں ماہ کے آغاز میں عدالت نے خاتون کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ فیس بک لائیو کی ویڈیو ریکارڈ میں خاتون کو خودسوزی سے قبل بھارتی رکن پارلیمنٹ پر اسے ہراساں کرنے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام لگایا۔انہوںنے متعد د پولیس افسروں اور ایک جج کا نام لیا اور ان پر اتل رائے کا ساتھ دینے کا الزام لگایاتھا۔ انہوںنے کہاتھا کہ حکام نومبر 2020سے انہیں مرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ خودسوزی سے چند لمحات قبل ان کا کہنا تھا کہ جو اقدام و ہ اٹھانے جارہی ہیں ا س پر وہ خوفزدہ ضرور ہیں تاہم یہ خوف بے معنی ہے ۔واضح رہے کہ بھارت میں خواتین سے زیادتی اور جنسی جرائم عام بات ہے اور عالمی برادری کی خواتین کے خلاف وحشیانہ جنسی جرائم پر توجہ دسمبر 2012 سے مسلسل مرکوز ہے جب نئی دلی میں ایک بس میں چھ افراد نے ایک نوجوان طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی بس سے نیچے پھینک دیا تھا جو کچھ دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔اس واقعے پر دنیا بھر میں بھارت کو بڑی شرمندگی اور تنقیدکاسامناکرنا پڑاتھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...