اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزمان کی ضمانت منسوخی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کو بھی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا گیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 6 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے کہا کہ درخواست گزاروں نے ایڈیشنل سیشن جج سے حقائق چھپائے، مرکزی ملزم کے ضمنی بیان کی روشنی میں ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کو نامزد کیا گیا، مدعی کے ضمنی بیان کی روشنی میں تھراپی ورکس کے ملازمین ملزم نامزد ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پولیس رکارڈ کے مطابق تھراپی ورکس کے ظاہر ظہور نے شریک ملزم ذاکر جعفر کے کہنے پر اپنی ٹیم کو بھیجا، مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت خارج کی گئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا 6 ملزمان کی ضمانت کا فیصلہ کسی دوسرے جج نے کیا؟ اس پر بیرسٹر قاسم نواز نے بتایا کہ جن ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں، وہ فیصلہ کسی اور جج نے سنایا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...