افغانستان میں خلاء بہت خطرناک ہے، وفاقی فواد چوہدری

0
253

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان میں خلاء بہت خطرناک ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر ہونے والے 3 دھماکوں اور ان کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے ورنہ وہاں انتشار پیدا ہو گا، پاکستان اپنا ذمے دارانہ کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے بڑی طاقتوں کا متحرک کردار انتہائی اہم ہے۔واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہوئے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو چکی ہے، واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں