راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے کوشاں ہے، افغان فریقین کے مابین متفقہ سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈموور سے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، انٹیلی جنس اور دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امریکی انخلا کے بعد افغانستان کی صورت حال اور علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ رچرڈموور نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستانی انتھک کاوشوں کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پْرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے کوشاں ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی ہر ممکن مدد کے لیے پْرعزم ہے، افغان فریقین کے مابین متفقہ سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں، افغانستان میں استحکام اور علاقائی امن وخوش حالی کے لیے ناگزیر ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...