کراچی(این این آئی)پانچ ہزار غیرملکیوں کو کابل سے عارضی طور پر اسلام آباد اور کراچی لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغانستان سے انخلا میں مدد کیلئے پاکستان نے امریکا اور نیٹو حکام کی مدد کی درخواست منظور کرلی ہے اور اس سلسلے میں 5 ہزار غیرملکیوں کو کابل سے اسلام آباد اور کراچی لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،31اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کو یقینی بنانے کے لیے امریکی درخواست پر 5 ہزار غیر ملکیوں کو کابل سے پاکستان لایا جا رہا ہے جس کیلئے اسلام آباد اور کراچی میں انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔وزارت خارجہ کے علاوہ کمشنر کراچی اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی کابل سے لائے جانے والے غیرملکیوں کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے مراسلے جاری کر دیئے ہیں اس سلسلے میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے تمام ہوٹلز کو مقامی افراد کے لیے بکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ہوٹلز انتظامیہ کو جمعے سے اگلے 21 دن یا اس سے زائد عرصے کے لیے ہنگامی صورتحال کے باعث کابل سے اسلام آباد لائے جانے والے غیرملکیوں کو رہائش فراہم کرنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان نے کہا تھا کہ 31 اگست تک امریکا اور برطانیہ اپنا انخلا مکمل کریں اور اگر 31 اگست کے بعد بھی امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہتے ہیں تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا اور نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔اس کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اْمید ظاہر کی تھی کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کر لیا جائے گا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...