کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹائون میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائر بریگیڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹائون میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور رضا کار جائے حادثہ پہنچ گئے، تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کرلئے گئے ۔ذرائع نے بتایاکہ کیمیکل فیکٹری میں معمول کے مطابق جمعہ کی صبح کام جاری تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق 15 سے 20 مزدور فیکٹری کے اندر کام کر رہے تھے، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاہم دھواں بھرنے سے اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے، آگ کو تیسرے درجے کا قرار دیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایاکہ مہران ٹائون کی فیکٹری میں جمعہ کی صبح 10 بجے آگ لگ گئی۔ فیکٹری کے تنگ راستوں کے باعث آگ بجھانے میں ریسکیو اہلکاروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی طور پر فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں کو آگ بجھانے کے لیے بھیجا گیا تاہم صورتحال کی سنگینی کے باعث مزید 5 گاڑیاں بھجوائی گئیں۔ چیف فائر آفیسر نے بتایاکہ فیکٹری کی چھت کے راستے میں تالا لگا ہوا تھا جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگی اور دوسری منزل پر پھنسنے والے مزدوروں کو باہر نکلنے یا چھت پر جانے کا راستہ نہیں ملا۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایاکہ فیکٹری کے اندر متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں اور آگ کے بجائے فیکٹری کے اندر دھواں بھر جانے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی خدشہ ہے، اس لئے فیکٹری کی دیواریں گرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ فیکٹری سے اب تک 15 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اور تمام لاشیں جھلسی ہوئی ہیں، جب کہ دھویں کے باعث فیکٹری کے اندر جانا ممکن نہیں ہے۔مرنے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ امدادی کارروائی کے دوران فلاحی ادارے کا رضا کار بھی زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...