کراچی (این این آئی)ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی کی فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ میڈیا سے شیئر کی جائے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ ضلع کورنگی میں فیکٹری میں آج آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے محکمے کو 10 بج کر 9 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی، 10 بج کر 10 منٹ پر فائر بریگیڈ کا عملہ روانہ ہوا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے تمام تر اقدامات کیئے گئے، مشکلات اس لئے آئیں کے شاید فیکٹری میں اخراج کا راستہ نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ آگ بجھ گئی ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، متاثرہ فیکٹری میں 21 افراد فرسٹ فلور پر کام کر رہے تھے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ معاملے کی تفتیش کر رہا ہے، جس کی رپورٹ میڈیا سے شیئر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں توفیق دیں کہ فیکٹریوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جا سکے، گزشتہ 3 سال میں کرپشن کی مثال نہیں ملتی۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ چینی اسکینڈل میں عوام کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا، دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں، یہاں تیل کی قیمت کم ہو تو تیل نہیں ملتا
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...