انخلا کے لیے طالبان سے مذاکرات کا مطلب انہیں تسلیم کرنا نہیں، فرانسیسی صدر

0
231

پیرس(این این آئی)فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ فرانس طالبان سے افغانستان سے شہریوں اور خطرے سے دوچار افراد کے انخلا پر بات چیت کر رہا ہے جو کہ طالبان کو ملک کے نئے حکمران کے طور پر تسلیم کرنے کی نشاندہی نہیں کرتا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عمانویل ماکروں نے عراق کے دورے کے دوران بتایا کہ ہم نے افغانستان میں انخلا کا آپریشن کرنا ہے۔ اس وقت کنٹرول طالبان ہی کے پاس ہے۔ ہمیں عملی نقطہ نظر سے یہ بات چیت کرنی ہے۔ اس کا مطلب طالبان کو تسلیم کرنا ہر گز نہیں ہے۔ ہم نے اپنی شرائط رکھی ہیں۔