کابل (این این آئی )افغانستان سے امریکی فوج کی مکمل واپسی کی اطلاعات کے ساتھ ہی میڈیا پر کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تربیت یافتہ کتوں کی موجودگی کے بعد امریکیوں میں اپنی فوج کے خلاف سخت برہمی پائی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل ہوائی اڈے پرامریکی فوج کے کتوں کی موجودگی کی اطلاعات اور تصاویر سامنے آنے کے بعد امریکی سخت مشتعل ہیں اور وہ فوج پر کتوں کو ایئرپورٹ کے گوداموں میں پیچھے چھوڑنے اور طالبان کے کنٹرول میں دینے پر سخت غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ حیوانات کے لیے کام کرنے والے اداروں نے امریکی فوج کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی فوج نے اپنے تربیت یافتہ کام کرنے والے کتوں کو چھوڑ دیا ہے۔ امریکی جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیم نے کتوں کو طالبان کے لیے چھوڑنے اور انہیں موت کے گھاٹ اتارے جانے کے خطرے سے دوچار کرنے کی مذمت کی ہے۔امریکن ہیومن کے صدر اور سی ای او رابن آرگانزیرٹنے کہا کہ یہ بہادرکتے ہمارے فوج کے لیے کام کرتے تھے۔وہ کس طرح خطرناک ماحول اور جان بچانے والے کام کرتے ہیں۔ وہ بہتر انجام کے مستحق ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں تکلیف ہوتی ہے کہ ہم خاموش بیٹھے رہیں اور ان بہادر کتوں کو دیکھیں جنہوں نے بہادری سے ہمارے ملک کی خدمت کی ہے کیونکہ وہ مارے گئے یا مر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...