لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر مزاحمت کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ قانون کوروکنے کے لیے اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے گی ،اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں پر مشتمل کمیٹی بل کے قانونی اور دیگر پہلوئوں کا جائزہ لے گی اور حکمت عملی تجویز کرے گی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا راستہ روکنے کے لئے پارلیمنٹ سمیت تمام قانونی آپشنز بروئے کار لائیں گے ۔شہبازشریف نے پارٹی رہنمائوں کو صحافتی تنظیموں سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میڈیا کی تمام نمائندہ تنظیموں نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کیا ہے ،پی ایم ڈی اے ایک کالا قانون ہے اسے ہر فورم پر روکیں گے۔انہوںنے کہا کہ نام نہاد قانون کی تیاری میں متعلقہ فریقین سے مشاورت نہیں ہوئی نہ ہی تجاویز اور آرا ء لی گئیں ،حکومت کا مقصد قانون سازی یا امور کو بہتر بنانا نہیں بلکہ میڈیا کو اپنا تابع فرمان بنانا ہے،صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لیاگیا نہ ہی ان کی رائے اس کالے قانون کی تیاری میں شامل ہے۔ا نہوںنے کہا کہ یہ کالا قانون منظور ہوا تو ملک سے اظہاررائے کی آزادی کا وجود مٹ جائے گا،آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کا راستہ ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...