اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا صارفین کے خلاف ہتک عزت کے قانون کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس میں عدالتی معاون عدنان رندھاوا ایڈووکیٹ نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی جس میں کہا گیا کہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی سیکشن 20 آزادی رائے آزادی صحافت سے متصادم ہے،پیکا کی سیکشن 20 بنیادی آئینی حقوق سے بھی متصادم ہے ۔عدالتی معاون نے رپورٹ میں کہاکہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی سیکشن 20 کے ذریعے پارلیمان نے آئینی حدود سے تجاوز کیا، سیکشن 20 شہریوں،صحافیوں کو آزادی رائے، آزادی صحافت سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ سیکشن 20 نے ایف آئی اے کو آزادی رائے اور آزادی صحافت کے خلاف لا محدود اختیارات دے دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اختیارات کا غلط استعمال کر سکتی ہے جبکہ آئین میں اس کی اجازت نہیں، سیکشن 20 نے انگریز کے بنائے ہتک عزت کا قانونی تحفظ بھی واپس لے لئے۔ رپورٹ کے مطابق پیکا سیکشن 20 کے بعد آزادی رائے کے آئینی حقوق کا استعمال تقریباً ناممکن بنا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سیکشن 20 آرٹیکل 19 میں درج ”مناسب پابندیوں” کی حد سے بھی متجاوز ہے اسے کالعدم کرنا مناسب ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا آئین بھارت کے آئین کے مقابلے میں شہریوں اور صحافیوں کو آزادی رائے کے زیادہ حقوق دیتا ہے، پاکستانی قوانین کا بھارتی قوانین کے ساتھ موازنہ مناسب نہیں۔
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...