اسلام آباد (این این آئی) رواں ہفتے چینی، آٹا اور مرغی سمیت 17 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق حالیہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں0.67 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے چینی، آٹا، مرغی، لہسن، بیف، مٹن،کوکنگ آئل اور گھی سمیت 17 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے مرغی کی فی کلو اوسط قیمت 199روپے 20 پیسے فی کلو اور چینی ایک روپے 76 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 107 روپے 41 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 27 روپے 14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 1164 روپے 22 پیسے کا ہوگیا، دال مسور 7 روپے 22 پیسے،گھی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 18 پیسے، پیاز 3 روپے 18 پیسیاور لہسن 13 روپے 81 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ انڈے 5 روپے 15 پیسے فی درجن مزید مہنگے ہوگئے۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 8 اشیائے ضروریہ بشمول ٹماٹر 89 پیسے فی کلو،کیلے فی درجن 4 روپے 62 پیسے، دال مونگ 2 روپے 63 پیسے اور آلو 28 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 12.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...